Top 10 Anjeer Benefits || Fig Benefits In Urdu

Share:

Top 10 Anjeer Ke Fayde || Fig Benefits In Urdu

انجیر کی افادیت کا ذکر قرآن پاک اور حدیث شریف میں بھی ہے۔ انجیر  بہت ہی مشہور اورمزیدار پھل ہے۔ اس کے بہت سے فائدے ہیں اتاہم اس کو كھانا سنت  بھی ہیں۔ انگریزی زبان میں انجیر کو ( فگ ) کہتے ہیں۔ یہ پھل گرم مزاج کا حامل ہے۔ یہ زائقہ میں میٹھا اور اس میں قدرتی شوگر ہوتی ہے ۔ تاہم اس کے استعمال سے آپ کا وزن  بڑھ یعنی موٹاپا ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ پھل وزن کم کرنے کے کئے بھی استعمال ہوتا ہے۔  لہذا اس کو اعتدال سے استعمال کریں۔

یہاں آپ انجیر کے فوائد اور کچھ نقصانات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

 انجیر کے فوائد   ( Anjeer Benefits )

Top 10 Anjeer Benefits, Fig Benefits In Urdu,anjeer dry fruit benefits, how to eat anjeer,
How To Eat Anjeer

انجیر کے فائدے حاصل کرنے کے لئے اس کو کیسے استعمال کریں نیچے دی گئی تفصیل کو مکمل پڑھیں

 بوا سیر کا علاج   ( Figs For Piles Treatment )

 یہ پھل ، پائلز یعنی بواسیر كے مرض میں بھی مفید ہےاس کے استعمال سے بواسیر سے مکمل نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ انجیر کو باریک کاٹ کر شہد کے ساتھ استعمال کرنا پڑتا ہے

  ہارٹ کی مضبوطی   ( How To Eat Anjeer For Heart )

اگر آپ دِل کو تندوروست رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے انجیر کا استعمال ایک جادوئی اثر رکھتا ہے کو ضرور ہے کیونکہ اس میں موجود جو فیٹی ایسڈز اوراومیگا 3 اور 6 ہوتے ہیں اور یہ شریان کی بیماری (coronary artery disease)  سے بچاتی ہیں . اور بلڈ میں ہونے والے فیٹ(Triglycerides) کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں . 

 ہڈیوں کی مضبوطی (Anjeer Benefits For Bones

 جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ  انجیر کے بہت سے فائدے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ آپ اس کے استعمال سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں     کیلشیم کی کافی مقدار ہوتی ہے   اس کو کبھی کبھی استعمال کرتا رہنا چاہیے کیونکہ اس سے آپ کی ہڈیوں میں مضبوطی کے ساتھ جوڑوں کےدرد سے بھی آرام ملتا ہے 

 دیابیطس  (Figs For Diabetes

ایک ریسرچ کے مطابق انجیر کے زریعے شوگر کے مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس کے استعمال سے شوگر لیول کم ہوتا ہے 

 قبض ختم کرنے کے لئے  (Figs For Constipation Relief)

پہلے یہ جان لیتے ہیں قبض کیا ہے۔ قبض کا ہر گز ہر گز یہ مطلب نہیں کے آپ کو دو تین دن پاخانہ نہ آئے۔ قبض کی مختلف صورتیں ہو سکتی ہیں مثلا پاخانہ آیا لیکن اس کا سخت ہونا ، پاخانہ نہ آنا، پاخانہ کرنے سے پیٹ کا صیحح صاف نہ ہونا اور پاخانہ کرنے کے بعد بھی پاخانہ کی حاجت رہنا وغیرہ شامل ہے
 لیکن قبض سے چٹھکارہ حاصل کرنے کے مختلف طریقے موجود ہیں مثال کے طور پر آپ اسپغول کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن انجیر کے پھل کے استعمال سے بآسانی قبض دور کر سکتے۔ اس کا استعمال بہت سادہ اور آسان ہے۔ 
استعمال : - دو انجیر لیں اور ان کو رات کے وقت بھگو دیں۔  اور صبح کے وقت ناشتہ کرنے سے پہلے ان انجیر کو کھا لیں اور  پانی کو پی لیں۔ 

 پیشاب کی نالی کا انفیکشن  ( Figs For Urinary Tract Infection  )

پیشاب کی نالی کا انفیکشن دور کرنے کے لئے انجیر بہت ہی زبردست ہے کیونکہ اس  میں موجود  پوٹاشیم  ہمارے جسم كے زہریلے مواد (toxins ) کو پیشاب كے ذریعے خارج کرتا ہے اورمثانہ اور گردے کی کارگردگی کو فعال کرتا ہے  

 کولیسٹرول کنٹرول   (How To Eat Anjeer For Cholesterol)

 یہ  غذائیت اور منرلز سے بھر پور پھل ہےاس کے کھانے سے کولیسٹرول لیول کو آسانی سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے . کیو نکہ اس میں وٹامن ای ، کے ، اے اور اومیگا  3 ، 6 جیسے فیٹی ایسڈز اس میں پائے جاتے ہیں اور یہ ہمارے کولیسٹرول کم کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ خون کی گردش کو بھی  کنٹرول میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں 

  گلے کی سوزش  (Home Remedies For Sore Throat)

گلے کی سوزش کو بد پرہیزی سے ہو جائے تو انجیر  سے گلے کا درد کو کم کیا جاسکتا ہےاگر گلے میں سوجن اور گلے میں انفیکشن ہو جائے تو اس سے بھی نجات دلاتا ہے سردیوں میں تقریبا ہر کوئی گلے کی سوزش، درد ، انفیکشن اور کھانسی میں مبتلا ہو جاتا ہے لیکن زنجیر کو کھا کر راحت حاصل کی جا سکتی ہے

 ہائی بلڈ پریشر   (Anjeer Benefits For High Blood Pressure)

یہ پھل ہماری صحت کے لئے ایک انمول قدرت کا تحفہ ہےانجیر میں موجود پوٹاشیم  کی مقدار   بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت ہی مددگار ہے یہ جسم کی رگوں کو کھولتا ہے اور اس طرح ہمارے پورے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جو لوگ بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں ان کو چاہیے انجیر کا ضرور كھائیں   

 کینسر   (Figs Benefits For Cancer)

 انجیر کو مختلف طریقوں سے استعمال کر کے متعدد بیماریوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جیسا کے کینسر میں مبتلا مریض انجیر کے کھا کر اس  بیماری سے بھی خود کو بچا سکتے ہیں لہذا انجیر كے کھانے سے انسان کینسر جیسی بیماری سے محفوظ رہتا ہیں

 آنکھوں کی صحت ( Fig Fruits Good For Eyes  )

آنکھوں کے لئے انجیر ایک اعلی پھل ہے۔ اس کے استعمال سے آنكھوں کی بینائی میں اضافہ ہوتا ہے اس کے کھانے سے دھندلا پن ختم  ہو سکتا ہے  ۔

انجیر کے نقصانات  (Anjeer Ke Nuksan)

جیسا کہ آپ کو اوپر بتایا گیا ہے کے انجیر میں شوگر موجود ہوتی ہے تو اس کا زیادہ استعمال دانتوں کو خراب کر سکتی ہے اس کے زیادہ کھانے سے لوز موشن ہو سکتے ہیں اور اس سے آپ کا پیٹ خراب ہو سکتا ہے جس سے پیٹ درد ہو سکتا ہے اس کو استعمال سے پہلے یہ دیکھ  لیں کے آپ کو اس کے کھانے سے  الرجی کی شکایات نہ ہو۔ اگر الرجی کا باعث بنے تو اس کو کم استعمال کریں ۔


   

٭ تمام  داوئیں اور نسخے اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں مزید مفید معلومات  کےلئے سبسکرائب کریں اور یہ پوسٹ سب سے شیئر کریں ، شکریہ۔۔۔۔!!

No comments